قلات ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ قلات میں قابض فوج کی تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعوی کیا ہے کہ انھوں قلات کے قریب این 25 پر کارروائی کرتے ہوئے ، 5 مسلح افراد کو ھلاک،23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیے ہیں ۔
ترجمان کے مطابق مسلح افراد نے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی، ٹھکانے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں برآمد کرلی گئی ہیں ۔
تاہم آزاد ذرائع سے مزکورہ خبر کی تصدیق یا تردید نہیں ہوپائی ہے ۔


