پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںقلات،نصیر آباد و نوکنڈی سے تین لاشیں برآمد

قلات،نصیر آباد و نوکنڈی سے تین لاشیں برآمد

کوئٹہ( ہمگام نیوز) ضلع نصیر آباد سے خاتون کی لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ضلع نصیر آباد کے علاقے خان کوٹ میں پولیس کو ایک خاتون کی 20روز پرانی لاش ملی ہے جسے شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔ دریں اثناء قلات میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے کپوتوں میں پہاڑ سے گر کر احمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش لیویز نے ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی اس کے علاوہ نو کنڈی سے مسخ شدہ لاش برآمد۔ لیویز کے مطابق بدھ کو نوکنڈی کے قریب سے لیویز کو ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش ملی ہے جو مکمل طورپر گل چکی ہے لیویز نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لاوارث جان کر دفنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز