Homeخبریںقلات، فوجی آپریشن، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ اور کواڈ کاپٹر...

قلات، فوجی آپریشن، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ اور کواڈ کاپٹر سے بمباری

قلات (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر قلات میں ہربوئی، چپر اور ملحقہ علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی بربریت جاری ہے، جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں سے مختلف مقامات پر مسلسل شیلنگ کی گئی ہے۔

مقامی اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج کی بربریت کے دوران ہیلی کاپٹروں کی پروازیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں اور بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے گولہ باری کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کا دائرہ ہربوئی، چپر اور ان کے گردونواح تک پھیلایا گیا ہے۔

علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارروائی اور بربریت کے دوران کواڈ کاپٹرز کے ذریعے بعض مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اس دوران جانی و مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ تاحال اس کارروائی کے حوالے سے حکام کی جانب سے کوئی تفصیلی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز