قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 8 جولائی کو پاکستانی فورسز نے قلات کے علاقے مکھی سے تین افراد کو جبراً حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ افراد کی شناخت عبدالرحیم ولد کنّر خان لہڑی، سمندر خان ولد پسند خان لہڑی جبکہ ایک 13 سالہ کمسن نوجوان بیبگر ولد دین محمد مینگل کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق تینوں افراد ایک گاڑی میں سوار تھے جنہیں فورسز اغواء کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عبدالرحیم اور سمندر خان پیشے سے زمیندار ہیں جنکا تعلق قلات کے علاقے نرمک سے ہے۔