قلات (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے عیدمحمد ولد حیات خان سکنہ نرمک، دوران حراست بدترین تشدد کے باعث بازیابی کے بعد جانبر نہ ہوسکے اور آج شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق، عیدمحمد کو دسمبر 2023 میں منگچر کے مقام سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔ 8 فروری 2025 کو انہیں شدید زخمی حالت میں بازیاب کرایا گیا، تاہم دوران حراست ہونے والے بدترین تشدد کے باعث وہ مسلسل ہسپتال میں زیر علاج رہے۔
آج موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، علاج کے باوجود ان کی حالت سنبھل نہ سکی اور وہ شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور دوران حراست تشدد کے باعث اموات کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،