Homeخبریںقندھار:کار بم دھماکے میں 37طالبان ہلاک 15موٹرسائیکلیں تباہ

قندھار:کار بم دھماکے میں 37طالبان ہلاک 15موٹرسائیکلیں تباہ

قندہار(ہمگام نیوز ڈیسک )افغانستان کے جنوبی صوبے قندہار میں کاربم دھماکہ میں 37 طالبان جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں۔افغان نیوز ایجنسی پژواک نے صوبائی گورنرکے ترجمان عزیزاحمدعزیزکے یہ واقعہ جمعہ کی شب صوبہ قندہار کے ضلع معروف میں پیش آیا جہاں طالبان نے مبینہ طورپر بارودی مواد ایک گاڑی میں بھراتھا تاکہ جنوبی صوبہ زابل کے ضلع آٹھ غرمیں افغان سرحدی پولیس کو نشانہ بنایا جاسکے تاہم ترجمان کے مطابق بارودسے بھری گاڑی میں قبل از وقت ہی دھماکہ ہوگیا ۔افغان وزارت داخلہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس دھماکہ میں 37 طالبان عسکریت پسندجانبحق ہوگئے جبکہ دھماکہ کی زدمیں آکر15 موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کا اس واقعہ پر کوئی درعمل سامنے نہیں آیاہے۔

Exit mobile version