دوشنبه, می 13, 2024
Homeخبریںلاپتہ محمد بلوچ کو منظر عام پر لایا جائے ، لواحقین

لاپتہ محمد بلوچ کو منظر عام پر لایا جائے ، لواحقین

خضدار: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق لاپتہ محمد بلوچ کے لواحقین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 سالہ محمد بلوچ کو کراچی سے رینجرز اور پولیس (سی ٹی ڈی) نے جبری طور پر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا۔

اہلخانہ کے مطابق  16 جون 2023 کو محمد بلوچ کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ، جو تاحال لاپتہ ہیں۔

لواحقین نے درخواست کیا ہے کہ محمد ایوب کو منظر عام پر لایا جائے اگر اسکا کوئی قصور ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

لواحقیں نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ،بلوچ یکجہتی کمیٹی سول سوسائٹی سمیت  انسانی حقوق کے اداروں سوشل میڈیا کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ محمد بلوچ کی بحفاظت بازیابی کیلے ان کی آواز بنیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز