Homeخبریںلاہور میں بھتیجے نے چچا اور اس کے بیٹے کو فائرنگ کرکے...

لاہور میں بھتیجے نے چچا اور اس کے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

لاہور (ہمگام نیوز) شاد باغ میں سگے بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا اور ا س کے بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے شادباغ میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا جب کہ زخمیوں کو بھی فوری اسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ قتل ہونے والے باپ بیٹا ہیں جن کی شناخت خضر حیات اور حمزہ خضر کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ فائرنگ کرنے والا مقتول کا بھتیجا عدنان تھا، جو موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ٹیم تشکیل دے دی ہے، جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائےگا۔

Exit mobile version