Homeخبریںلسبیلہ، جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

لسبیلہ، جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

وندر(ہمگام نیوز ) لسبیلہ کے پہاڑی علاقے موضع مٹھڑی پھئی کے جنگل میں خشک گھاس پھوس میں آگ بھڑک اٹھی دشوار گزار پہاڑی راستے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ کے پہاڑی علاقے موضع مٹھڑی پھئی میں جنگل میں خشک گھاس پھوس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جنگل میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہونے پر میونسپل کمیٹی وندر کے چیف آفیسر عنایت اللہ راٹھوڑ نے میونسپل کمیٹی وندر کے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری طور موضع مٹھڑی کے علاقے پھئی کی جانب روانہ کردیا جبکہ تحصیلدار سونمیانی وندر خداداد اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وندر عنایت اللہ راٹھوڑ بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں ۔

 چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وندر اور فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق آگ جنگل میں جس جگہ پر لگی ہے وہاں پر بیشتر علاقہ پہاڑی ہے اور پہاڑی دشوار گزار راستے کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تیز ہواں کے چلنے کی وجہ سے اور خشک گھاس پھوس کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے جنگل میں جس جگہ پر آگ لگی ہے اس کے قریب تین سے چار گوٹھ ہیں اگر آگ اسی تیزی کے ساتھ ہوا کے زور پر پھیلتی رہی تو خدشہ ہے کہ وہ قریبی گوٹھوں کو متاثر کرسکتی ہے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وندر عنایت اللہ راٹھوڑ اور ان کے فائر بریگیڈ کا عملہ مسلسل کوششوں میں مصروف ہے کہ کسی طریقے سے جنگل میں لگی ہوئی آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جائے انہوں نے دیگر میونسپل کمیٹیوں اور ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کی فائر بریگیڈ کے عملے اور گاڑیوں کی مدد طلب کرنے کے لیے ان سے رابطے شروع کر دیے ہیں امید ہے کہ ان کی مدد سے جنگل میں لگی آگ پر قابو پایا جائے گا۔

Exit mobile version