Homeخبریںلسبیلہ: روڈ حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 18 افراد زخمی

لسبیلہ: روڈ حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 18 افراد زخمی

لسبیلہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کراچی سے خضدار جانے والی مسافر بردار کوچ لسبیلہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگیا۔

زرائع کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لئے سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ دنوں گوادر کے علاقے دشت سنگئی کراس کے مقام پر بھی ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جہاں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہوئے تھے۔

بلوچستان میں روڈوں کی خستہ حالی اور اکثر مین شاہراہوں کے سنگل ہونے کی وجہ سے خونی حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔

Exit mobile version