Homeخبریںلسبیلہ میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک 15 افراد...

لسبیلہ میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک 15 افراد زخمی

اوتھل ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لسبیلہ میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق 15 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کوکوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر کے قریب دلتوس چڑھائی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی گاڑی کو حادثے پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک چار افراد زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ۔جبکہ وندر سے کنراج جانے والی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں رورل ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کردیا گیا۔ وندر کے علاقے گلشیری کے مقام پر دو رکشوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں وندر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

 

Exit mobile version