Homeخبریںلورالائی طالب علم قتل کے خلاف سیاسی جماعتوں کی کال پر ہڑتال...

لورالائی طالب علم قتل کے خلاف سیاسی جماعتوں کی کال پر ہڑتال ،شہر بند

لورالائی ( ہمگام نیوز) لورالائی میں دلخراش واقعہ کے خلاف منگل کو پشتونخواملی عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی ، پشتوں تحفظ موومنٹ اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ
کی اپیل پر شٹرڈاون ہڑتال ہوئی اس دوران شہر میں ہڑتال کی وجہ سے تمام شاپنگ سینٹرز، مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں متاثرین نے پولیس سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا کیا گیا –

بتایا جارہاہے کہ زخمی ہونے والوں کو پہلے ملزمان نے گولیاں ماری بعد میں خنجر کے وارکئے جس کے نتیجے میں اسرار احمد جان کی بازی ہار گیا۔

قتل ہونے طالب علم اسرار خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق ملزمان نے اس دوران چار طالب علموں کو یرغمال بنایا تھا اور مزاحمت کرنے پر ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس اسرار قتل جبکہ اسکے دیگر تین ساتھی زخمی ہوئے –

پولیس انتظامیہ کے مطابق واقعہ میں قتل ہونے والے طالب علم کے مبینہ مشتبہ قاتل کے مو قع سے ملنے والے موٹر سائیکل اور دیگر سامان سے سراغ لگنے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مشتبہ قاتل کے والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا ہے پولیس مشتبہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے-

انتظامیہ کے مطابق مشتبہ ملزم کی گرفتاری سے کئی دیگر شامل لوگوں کے بارے بھی انکشافات کی توقع ہے۔

Exit mobile version