شنبه, می 4, 2024
Homeخبریںمارگٹ میں ڈیتھ اسکواڈ کے چار اہم ارکان کو تین محافظوں سمیت...

مارگٹ میں ڈیتھ اسکواڈ کے چار اہم ارکان کو تین محافظوں سمیت ہلاک کیا۔ بلوچ لبریشن آرمی

 کوئٹہ (ہمگام نیوز )بی ایل اے کے ترجمان میرک بلوچ نے کہاہے کہ آج مارگٹ میں سرکاری ڈیتھ اسکواڈ کے چار اہم ارکان کو تین مسلح محافظین سمیت ہلاک کیا اور ڈیتھ اسکواڈ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا یہ با ت انہوں نے جمعرات کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلایٹ فون پر این این آئی کو بتائی میرک بلوچ نے کہاکہ میر گل خان بجارانی کو اس کے اہم ساتھیوں اور محافظین سمیت اس وقت حملہ کرکے ہلاک کیا جب وہ اپنے گروہ کے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر ہماری تنظیم کے ایک اہم کمانڈر کو قتل کرنے کی سازش کو عملی جامعہ پہنا نے کی کوشش میں مصروف تھے اس سازش کا پردہ سخت نگرانی اور خفیہ معلومات کی بدولت فاش ہوا جس پر تنظیم نے بروقت کارروائی کرکے دشمنوں کو انجام تک پہنچایا ۔ میر گل خان بجارانی اور اس گرو ہ کے چار اہم ارکان بلوچ نوجوانوں کے اغواء او ر قتل میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ اغواء ہونے والے نوجوانوں کے ورثا سے پیسے بٹورنے جیسے ناروا عمل میں بھی ملوث تھے گرفتار ارکان نے بہت سے اہم انکشافات کئے ہیں کوہلو ، کوئٹہ ، مچھ ، سبی اور حب میں ایسے تمام افراد کی معلومات تنظیم کو مل چکی ہے جو خفیہ اداروں کی طرف سے بلوچ عوام کے خلاف ہونے والی سازشوں میں ملوث ہیں خفیہ اداروں کی مالی معاونت بھی ناقابل معافی جرم ہے ایسے تمام افراد کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ ان تمام افراد کا انجام بھی میرگل خان بجارانی جیسا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز