Homeخبریںڈیورنڈ لائن کے پار سے مسلح افراد کی فائرنگ ،پاکستانی فوج کے...

ڈیورنڈ لائن کے پار سے مسلح افراد کی فائرنگ ،پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک

شمالی وزیرستان (ہمگام نیوز) ڈیورنڈ لائن کے پار سے مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افراد نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے حوالدار تیمور، نائیک شعیب، سپاہی ثاقب نواز ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار تیمور کی عمر 30 سال، نائیک شعیب کی عمر 38 سال، سپاہی ثاقب نواز کی عمر 24 سال ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ حوالدار تیمور کا تعلق جہلم، نائیک شعیب کا تعلق اٹک اور سپاہی ثاقب نواز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

Exit mobile version