Homeخبریںماشکیل، ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 8افراد زخمی

ماشکیل، ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 8افراد زخمی

نوکنڈی (ہمگام نیوز) گولڈ سمتھ لائن پر واقع علاقہ ماشکیل میں ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز گولڈ سمتھ لائن پر واقع علاقہ ماشکیل میں ٹریفک حادثہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جابحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے انہیں طبی امداد کے لئے نوکنڈی آرایچ کیومیں منتقل کردیاگیا.

ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں مرنے والاشخص ایک افغان مہاجر ہے جبکہ زخمیوں میں افغان مہاجریں کے علاوہ تین مقامی شامل ہیں زرایع کے مطابق زخمیوں کو آر ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہیں اور حادثے کی تفتیش مقامی لیویز نے شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز