Homeخبریںمحراب پندرانی کو انصاف دلانے کیلئے احتجاج کے تسلسل کو جارہی "...

محراب پندرانی کو انصاف دلانے کیلئے احتجاج کے تسلسل کو جارہی ” اسلام آباد میں بھی احتجاج کیا جائیگا۔

بلوچستان (ہمگام نیوز) گزشتہ دنوں معروف ٹرانسپورٹر کے ہاتھوں قتل ہونے والے نصیرآباد کے محراب پندرانی کے قتل خلاف اور مقتول کوانصاف فراہم کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کر محراب پندرانی جوکہ بلوچستان نے جانے مانے ٹرانسپورٹر کے گھر میں کام کرتا تھا پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے شدید تشدد کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے عوام مقتول کو انصاف فراہم کرنے کیلئے سراپا احتجاج ہیں اور اسے سلسلے میں نصیراباد ڈویژن سمیت بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف تنظیموں کی طرف سے احتجاج کی کال دی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اب مقتول کو انصاف فراہم کرنے کے مطالبہ پر بلوچستان سمیت سندھ کے دارالحکومت کراچی اور پاکستان کے دارالحکومت اسلام اباد میں بھی احتجاج کی کال دی گئی ہیں۔

موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق اسلام اباد میں محراب پندرانی یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام 25 اگست کو شام چار بجے نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جائیگا جس میں تمام انسانی حقوق کی تنظیموں، ترقی پسند جماعتوں، سول سوسائٹی، طلبہ اور دیگر مکاتب فکر سے شرکت کرنے کی درخواست کی گئی ہیں

Exit mobile version