Homeخبریںکوئٹہ:موٹرسائیکل اور کار گاڑی کے درمیان تصادم ،تین افراد شدید زخمی

کوئٹہ:موٹرسائیکل اور کار گاڑی کے درمیان تصادم ،تین افراد شدید زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ کے علاقے لکپاس کے قریب واقعہ الحفیظ ہوٹل کے قریب کار گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار گاڑی اور موٹرسائیکل کے مابین ہونے والے تصادم کے نتیجے میں
3افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔جنہیں بروقت ریسکیو کرکے طبی امداد دی گئی اور مزید علاج کے لئے ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے مقبوضہ بلوچستان میں ناقص سڑکوں اور ٹریفک قوانین نہ ہونے کے باعث آئے روز ٹریفک حادثات ماموں کی بات بن چکے ہیں اب تک اس حادثات کے نتیجے ہزار جانوں کا نقصان ہوچکا ہیں ۔

Exit mobile version