مستونگ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق تحصیل کھڈکوچہ کے علاقے مدینہ ہوٹل کے قریب واقع حاجی محمد جان شاہوانی کے گھر پر نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے 2 مارٹر گولے آ گرے، جس سے گھر کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
جبکہ چند روز قبل بھی نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا ایک مارٹر گولہ حاجی محمد جان شاہوانی کے جانوروں کے باڑے پر آ گرا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی ایک گائے زخمی ہوگئی تھی ۔
واضع رہے کہ مستونگ کے تحصیل کھڈکوچہ گزشتہ کئی مہینوں سے بد امنی کی لپیٹ میںہے، فائرنگ، بم دھماکوں، گولہ باری اور سڑک کنارے لاشیں ملنے کے مسلسل واقعات کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے، جبکہ مقامی آبادی میں عدم تحفظ کی صورتحال بڑھتی جا رہی ہے


