چهارشنبه, می 8, 2024
Homeخبریںمستونگ:تیزرفتار کوچ الٹنے سے 7 افراد جاں بحق

مستونگ:تیزرفتار کوچ الٹنے سے 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مستونگ میں ایک تیز رفتار کوچ الٹنے سے 7 مسافر جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق بدقسمت گاڑی کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ مستونگ میں لک پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر اُلٹ گئی، حادثے کے زخمیوں کو کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز