Homeخبریںمستونگ اور شابان میں قابض پاکستانی فورسز نے 22 مسلح افراد کو...

مستونگ اور شابان میں قابض پاکستانی فورسز نے 22 مسلح افراد کو ھلاک کرنے کا دعوی کردیا

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مستونگ کی وادی کنک میں آئی ایس پی آر نے دعوی کیا ہے کہ فورسز چوکی پر مسلح افراد حملے کے جوابی کاروائی میں دو مسلح افراد مارے گئے جبکہ فورسز نے ان کا پیچھا کرکے بھاگنے والے مزید سات مسلح افراد کو ھلاک کردیا ۔

دہشتگرد فورسز نے دعوی کیا ہے کہ مسلح افراد کے قبضے سے 3 موٹرسائیکلیں، خودکار اسلحہ اور بھاری مقدار میں بارود برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیاہے ۔

آئی ایس پی آر نے جاری دوسری بیان میں بھی دعوی کیا ہے اغبرگ میں مسلح افراد کا حملہ پسپا کرکے جوابی فائرنگ میں 5 مسلح افراد کو ھلاک کردیا ۔

سرچ آپریشن دوران مجموعی شابان کے پہاڑوں میں 13 مسلح افراد مارے گئے ۔

تاہم آزاد زرائع سے دونوں واقعات میں ھلاک ہونے والے افراد بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں نہ ہی کسی تنظیم نے ھلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔

تاحال فورسز نے ھلاک ہونے والوں کی مکمل تفصیلات بھی جاری نہیں کیے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز