Homeخبریںمستونگ: دھماکے سے پل تباہ

مستونگ: دھماکے سے پل تباہ

مستونگ (ہمگام نیوز) پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں این-25 قومی شاہراہ پر ایک پل کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب کھڈ کوچہ کے علاقے میں انجیری کراس اور کھڈ کوچہ کے درمیان پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے پل کو دھماکے کا نشانہ بنایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم پل کو پہنچنے والے نقصان اور اس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ واقعہ پل کو نشانہ بنانے کا اس ہفتے میں تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے ایک روز قبل خضدار کے علاقے زیدی میں بھی ایک پل کو دھماکے سے تباہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل گذشتہ دنوں خاران سوتکگان کے علاقے میں مسلح افراد نے بھاری مشینری کے ذریعے خاران-کراچی شاہراہ پر واقع پل کو تباہ کردیا ہے۔

 تاہم تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

این-25 بلوچستان کو کراچی اور دیگر علاقوں سے ملانے والی اہم شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے، جس کے باعث اس پر قائم پل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز