پنج‌شنبه, می 9, 2024
Homeخبریںیورپین یونین انسانی حقوق کی بنیاد پر مظلوم لوگوں کو اپنے ہاں...

یورپین یونین انسانی حقوق کی بنیاد پر مظلوم لوگوں کو اپنے ہاں پناہ دے . محمد انور بلوچ ایڈوکیٹ

سویئزر لینڈ(ہمگام نیوز)سیاسی رہنما محمد انور بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا ہے آواران بلوچستان میں زلزلہ اور سیلاب سے ہزاروں لوگوں اور مال و مویشیوں کی ہلاکت اور سینکڑوں گھروں کی تباہی سے آسمان تلے بے یارومددگار لوگوں کی بدحال زندگیوں پر ترس کھانے والے عالمی برادری اور اداروں نے اس بڑے سانحہ پر متاثریں کو مدد کرنا چاہا مگر قابض ریاست پاکستان نے برائے راست مدد کرنے سے منع کرکے بلوچوں کو انسانی حقوق سے محروم کر دیا ۔امریکہ ،برطانیہ اور یورپین یونین انسانی حقوق کی بنیاد پر مظلوم لوگوں کو اپنے ہاں پناہ دے کر انسانیت کی سر بلندی کیلئے انسانی حقوق آفاقی کیلئے اپنی ذمہداری پورا کر نے کی کوشش کرتے نظر ارہے ہیں مگر حیران کن بات یہ ہے کہ انسانیت کے علمبردار بڑی طاقتیں اور اقوام متحدہ کو پاکستان نے کس طرح بے بس کردیاہے کہ ۱۵ سالوں سے مسلسل بلوچ قوم کی نسل کشی کرنے سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی چارٹر کی خلاف ورزی کرنے ،آفتزدگی میں بلوچوں کو مدد کرنے سے روکنے اور بلوچستان کو صحافی برادری کیلئے نو گو اِیرا بنانے کے بوجود پاکستان کے خلاف لب کشائی تک نہیں کی جارہی ہے اب تو پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اپنا نشت ہار کر رکنیت کھودیا عالمی برادری سمجھ چکا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی کو ئی اہمیت نہیں بلکہ پاکستان میں انسانیت کی کوئی قدروقیمت ہی نہیں تو یہاں یہ کہا جاتا ہے کہ جس کھیت سے دہکان کومیسر نہ ہو روزی اُ س کھیت کے خوشہ گندم کو جلا دو۔ اس کے علاوہ میں ان بڑے طاقتوں سے پوچھنے کی جسارت کرتا ہوں اَیا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر میں کوئی ایسا خفیہ شق موجود ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں بلوچوں کی نسل کشی ،افغان حکومت کی غیر مستحکمی اور انڈیا سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی کروانا جائزہے اگر ایسا نہیں ہے تو امریکہ ،برطانیہ اور یورپین یونین کو سانث نے سونگھا ہے کہ پاکستان کے خلاف سانس نہیں نکال سکتے۔ کردوں کی نسل کشی اور کویت پر حملہ اور قبضہ کرنے پر صدام حکومت کا خاتمہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے باعث صدر کو پھانسی دی گئی ۔یوکرئن کے جزیرہ پر روسی قبضہ کے خلاف پابندی کی دھمکیاں اور فلسطین کی حق آزادی کوتسلیم کرنے اور اسرائیل کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم وآئید کرنے پر اقوام متحدہ کا نوٹس لینا ۔ اگر ان حالات کو مد نظر رکھا جائے تو پاکستان اُ ن سے زیادہ جرائم کا مرتکب ہو چکا ہے لیکن اس کے بر عکس بڑے طاقتوں کی اتحادی ہونے کی وجہ سے پاکستان کی ظلم و زیادتیوں پر چشم پوشی ،مالی امداد اور سیاسی ہمدردی جاری رکھ کر پاکستان کو ریاستی گنڈا گردی کرنے پر دلیرانہ موقع دیا جارہاہے۔ اگر جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کا خاتمہ ، افغان حکومت کی استحکام اور امن کے خواہاں ہیں تو پاکستان کو لگام دینے کیلئے افغان حکومت اور انڈیا بلوچ تحریک آزادی کو برائے راست ساتھ دے کر بلوچستان کی آزادی کو ممکن بنانے کیلئے مہذب اور امن پسند ممالک پاکستان کے خلاف کھڑے ہوجائیں کیونکہ امن کے ساتھ ساتھ مظلوم قوم بلوچ کو سیاسی اور سفارتی مدد کی ضرورت ہے ظالم و قابض کیلئے یہی ایک حل ہے کہ بلوچستان بطور آزاد ریاست وجود اَئے تو پاکستان کی معاشی وسائل کمزور ہونے سے اُس کی تمام تر قوت نیست ونابود ہوگا ۔وگرنہ بصورت دیگر خطے میں دہشت گردی کاخاتمہ ،افعان حکومت کا استحکام اور انڈیا پر خطرہ ٹلنے والا نہیں اور نہ ہی عالمی برادری کو چین وسکون کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز