Homeخبریںمستونگ: قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر بم حملہ

مستونگ: قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر بم حملہ

مستونگ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسلح افراد نے قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بموں سے حملہ کردیا

جمعرات کی صبح پانچ بجے کے قریب مسلح افراد نے مستونگ بازار کے مرکزی چوک سلطان شہید چوک حبیب بینک کے مقام پر قائم ایف سی چوکی پر دو دستی بم پھینک دئیے، جو چوکی کے قریب گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے، حملے کے بعد قابض پاکستانی ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Exit mobile version