Homeخبریںکوئٹہ: 2 مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق، خاتون سمیت 4 افراد...

کوئٹہ: 2 مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 2 مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد خان علی، روح اند، عباس اور ایک خاتون زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

کوئٹہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جانبحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ چوک پر کرنٹ لگنے سے عبدالواحد نامی شخص جانبحق ہوگیا۔

Exit mobile version