مستونگ ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان مستونگ کھڈکوچہ کے علاقے ریکی بوز کے مقام پر شال تا کراچی شاہراہ پر مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہلاک جبکہ کلینر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد زخمی کلینر کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔


