مستونگ (ہمگام نیوز) مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق مستونگ کے مرکزی بازار میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چار افراد نصیر احمد،محمد جان،علی احمد ،عبدالرزاق کو قتل جبکہ ایک شخص خلیل احمد کو زخمی کردیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے


