Homeخبریںمستونگ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

مستونگ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

مستونگ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ انجیری میں نامعلوم مسلح کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کھڈکوچہ کے علاقہ انجیری میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔قتل ہونے والے افراد میں ایک کی شناخت طیب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ہے۔

واقع کی اطلاع ملنے پر کھڈکوچہ لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔ اب تک قتل کی وجوہات
معلوم نہ ہو سکیں تاہم لیویز ذرائع کے مطابق وہ مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

Exit mobile version