قلات (ہمگام نیوز ) قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے گذشتہ رات قلات کے نواحی علاقے شیخڑی میں حملہ کرکے گیس کے پُـملد پپپ!پلپایک کنویں کو اڑادیا اور حفاظت پر معمور علاقائی چوکیداروں کو حراست لے لیا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے مارگنڈ بلاک ایکس ون کے کنویں پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اسے تباہ کردیا ، جس کے بعدچوکیداروں کو چھوڑدیا تاہم انکا اسلحہ چھین کر لے گئے ۔
آپ بھی جا نتے ہیں شیخڑی کے مقام پر 2020 میں 10 کھرب مکعب فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔
یہ گذشتہ سترہ سالوں میں دریافت ہونے والی سب سے بڑی ذخائر میں سے ایک ہے ۔
مذکورہ سائٹ کے تکمیل پر ایل ایم جی کی درآمد میں کمی اور اس سے 9 سو ملین ڈالر کے بچت کا اندازہ لگایا گیا تھا۔