Homeخبریںمشترکہ کوششوں سے اسرائیل اور حماس میں گیارہ روز سے جاری جنگ...

مشترکہ کوششوں سے اسرائیل اور حماس میں گیارہ روز سے جاری جنگ بندی کا اعلان

واشنگٹن(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے حماس پر جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے جبکہ حماس کی طرف سے بھی اس بیان کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جنگ بندی سے متعلق ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں سیکیورٹی کیبینٹ کی جانب سے متفقہ طور پر جنگ بندی کی منظوری دی گئی ہے۔

اس جنگ بندی میں ایک جانب عالمی اور اقوامِ متحدہ کا دباؤ شامل ہے تو دوسری جانب مصر نے بھی خصوصی کردار ادا کیا ہے۔ فلسطینی حریت پسندوں کی دونوں تنظیموں الفتح اور حماس نے کہا ہےکہ جمعہ کی رات دو بجے سے جنگ بندی پر عمل شروع ہوجائے گا۔اس سے قبل امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں گزشتہ 10 دنوں سے جاری اسرائیلی بمباری کے بعد اب اسرائیلی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، مصری حکام نے حماس کی قیادت سے مذاکرات کیے تھےجب کہ اسرائیلی نے فوجی اہداف حاصل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 11 دنوں سے نہتے فلسطین پر اسرائیلی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 232 کے قریب افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ درجنوں عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئی ہیں۔ اس تنازعے میں 65 معصوم بچے بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے یک طرفہ اور بے رحمانہ کارروائی کے دوران 90 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

Exit mobile version