Homeخبریںمظاہرہ کرنے والوں کے خلاف ایرانی سکیورٹی فورسز کےکریک ڈاؤن پر یورپی...

مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف ایرانی سکیورٹی فورسز کےکریک ڈاؤن پر یورپی یونین نے ایران پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

 

تہران (ہمگام نیوز ) ایران میں زیرحراست خاتون کی ہلاکت پر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف ایرانی سکیورٹی فورسز کےکریک ڈاؤن پر یورپی یونین نے ایران پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کریک ڈاؤن کے خلاف ایران پر پابندیوں کے لیے یورپی یونین ممالک میں اتفاق ہوگیا ہے۔

یورپی یونین میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ اگلے پیر کو ایران پر پابندیاں عائد کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران میں زیرحراست خاتون کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے 25 روز سے جاری ہیں، ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق مظاہرین کے خلاف ایرانی سکیورٹی فورسز کےکریک ڈاؤن میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایران میں اسکارف پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر 13ستمبر کو گرفتار ہونے والی 22سالہ مہسا امینی تین روز بعد پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔

Exit mobile version