Homeخبریںمغربی مقبوضہ بلوچستان میں ایک بار پھر قابض ایرانی مظالم کے خلاف...

مغربی مقبوضہ بلوچستان میں ایک بار پھر قابض ایرانی مظالم کے خلاف احتجاج جاری

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے تمام شہروں میں آج جمعہ کی نماز کے بعد ایک بار پھر قابض ایرانی مظالم کے خلاف بلوچ عوام سڑکوں پر نکل آئے ـ

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں بلوچ عوام نے پرامن اجتماع کی کال کا اعلان کیا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں ایران کے خلاف احتجاج کیا۔ یہ احتجاجی مظاہرے زاہدان اور خاش میں بلڈی فرائیڈے کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی اور پورے بلوچستان میں قتل وغارت گری اور پھانسیوں کے خلاف منعقد کیے گئے۔
دریں اثنا چابہار، جاشک، ایرانشہر، سرباز خاش سمیت بلوچستان کے تمام بڑے شہروں میں قابض ایران کے خلاف بلوچ عوام نے احتجاج کیا ـ
واضح رہے کہ 30 ستمبر جمعہ کے دن قابض ایرانی آرمی نے بلوچ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کیا جس کے نتیجے میں101 بلوچ شہید اور 300زیادہ ہوئے تھے اور دوسرے جمعہ میں قابض ایرانی آرمی نے خاش میں پر امن بلوچ مظاہرین پر فائرنگ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زیادہ بلوچ شہید ہوئے تھے۔ پرامن احتجاجوں کو روکھنے کے سلسلے میں غاصب ایرانی فورسز نے اب تک 150 سے زیادہ بلوچ شھریوں کو شھید کیا ہے ـ بلڈی فرائیڈے واقع کے بعد ایرانی مظالم کے خلاف بلوچ عوام ہر جمعہ کے نماز کے بعد احتجاج کے سلسلہ کو جاری کیے ہوئے ہے ـ

Exit mobile version