Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان میں دو مختلف واقعات کے دوران 8 افراد زخمی ہوگئے

مقبوضہ بلوچستان میں دو مختلف واقعات کے دوران 8 افراد زخمی ہوگئے

 

لورلائی، اوتھل (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے لورلائی اور اوتھل میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

لورلائی میں کلی وہار کے قریب ویگن، موٹرسائیکل، ٹریکٹر اور ٹوڈی کار کے درمیان ہونے والے تصادم میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 3 افراد کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت نورالدین، اسد اللہ، عبدالحکیم، محمد صدیق، محمد رحیم، عبدالخالق اور زوجہ محمد رحیم کے نام سے ہوئی ہے۔

اوتھل کے علاقے لنڈا پل کے قریب قائم آئس فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔؟سلنڈر پھٹنے کے بعد گیس لیکیج کی وجہ سے علاقے میں زہریلی گیس پھیل گئی جس کے باعث قریب رہائشی لوگوں کو سانس لینے میں کافی دشواری پیش آئی۔

Exit mobile version