Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی جبری گمشدگی کے...

مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے تسپ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ عابد ارمان ولد علی احمد کو 18 نومبر 2026 کی صبح تقریباً 4 بجے گھر سے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ عابد ارمان پیشے کے لحاظ سے زمباد ڈرائیور ہیں۔ ان کی جبری گمشدگی میں ایف سی اور ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دوسرے واقعے میں نال، استخلی سے تعلق رکھنے والے فاروق ولد عبداللہ کو 11 روز قبل پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا، جو تاحال لاپتہ ہیں۔

جبکہ تیسرے واقعے میں کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ وحید بلوچ ولد شیر محمد کو 8 نومبر 2026 کی رات تقریباً 1:30 بجے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا۔ وحید بلوچ پیشے کے لحاظ سے مدرسے کے استاد ہیں۔

تینوں افراد کی جبری گمشدگی کے بعد ان کے اہلِ خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں اور ان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز