زاہدان (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان بلوچستان شہر زاہدان کے علاقے کورین میں نامعلوم مسلح افراد نے حسن آباد کے ایک معروف بلوچ قبائلی بزرگ اور معتمد شہری کو اغوا کرلیا ہے، جن کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق، آج بروز جمعہ، 20 نومبر 2026 کو زاہدان کے علاقے کورین کے گاؤں حسن آباد سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شہری کو دو سفید رنگ کی پیجوٹ پارس گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق، اغوا کیے گئے شہری کی شناخت مستانہ گمشادزہی ولد علم خان کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے کے بااعتماد افراد اور معروف قبائلی بزرگوں میں شمار ہوتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے مستانہ گمشادزہی کو اغوا کرنے کے بعد دو سفید رنگ کی پیجوٹ پارس گاڑیوں میں سوار ہوکر موقع سے فرار اختیار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال ان کے ٹھکانے، اغوا میں ملوث افراد کی شناخت اور اس کارروائی کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آس
کی ہیں۔


