مستونگ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کردگاپ کے علاقے گرگینہ سے عوام کا جبری انخلاء شروع، فورسز کا عام آبادی پر مارٹر گولے فائر کیے جانے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے گرگینہ کے آبادی والے علاقوں اور گھروں پر وقفے وقفے سے پاکستانی فورسز کی گولہ باری میں شدت آنے کی وجہ سے علاقائی عوام بڑی تعداد میں علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں ،اب تک ہزاروں خاندان جبری انخلاء پر مجبور ہوکر اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب ہجرت کررہے ہیں.
قابض فورسز نے تمام عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ چوبیس گھنٹے میں علاقہ چھوڑ دے ورنہ وہ فضائی بمباری کرکے پچاس ہزار کی آبادی کو کسی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں ۔
دوسری جانب فورسز کی جانب سے بلا ناغہ مارٹر گولے داغنے سے جہاں درجنوں گھر اور املاک تباہ ہوۓ ہیں وہاں گولے گرنے سے اب تک درجنوں افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔
علاوہ ازیں پورے علاقے میں گولہ باری سے تمام سکول خوف سے بند ہوچکے ہیں اسی طرح علاقے میں موجود بچوں اور بچیوں کے سکولوں کے جاری امتحانات متاثر ہونے کی وجہ ہزاروں طالب علموں کے تعلیمی سال براہ راست خطرے میں پڑ گئے ہیں ۔
علاقائی عوام نے خبردار کیا ہے کہ اگر فورسز کی یہ ظالمانہ کارروائیاں ختم نہیں ہوئیں تو وہ احتجاجا ہزاروں کی تعدار میں شال تفتان قومی شاہراہ پر دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے ۔
معلوم رہے کہ تحصیل کردگاپ کے علاقے گرگینہ میں اس وقت پچاس ہزار سے زاہد آبادی موجود ہے.


