Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان 5 نوجوان وحشی قابض فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ، ایک...

مقبوضہ بلوچستان 5 نوجوان وحشی قابض فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ، ایک جبری لاپتہ نوجوان بازہابی کے ایک گھنٹے بعد دم توڈیا

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال سمیت کیچ سے پانچ افراد قابض پاکستانی وحشی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار جبکہ ایک اور نوجوان بازیابی کے ایک گھنٹے بعد دم توڑدیا ۔

تفصیلات کے مطابق کیچ دشت علاقے مکسر میں پاکستانی فوج نے چھاپہ مارکر گھروں میں لوٹ مار کی خواتین بچوں نوجوان اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بناکر 30 سالہ داد شاہ ولد کریم کو تحویل میں لے کر لاپتہ کر دیا ، جبکہ ان کے گھر کو آگ لگا دی ۔

علاوہ ازیں شال سے مختلف اوقات میں چار نوجوانوان کی جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 28 سالہ طالب علم جواد شاد ولد دلشاد کو 20 ستمبر کو اے ون سٹی، بروری روڈ شال ،20 سالہ مزدور شوکت ولد محمد نور کو 3 اگست کو سریاب روڈ شال، 20 سالہ سیام بلوچ ولد عبدالسلام کو رواں مہینے 26 تاریخ کو کیچی بیگ میں ان کے گھر حراست میں لے لیا ، جبکہ 26 سالہ دکاندار غلام حیدر ولد جمعہ خان کو رواں سال 12 مارچ کو ایسٹرن بائی پاس، شال واقع ان کے گھر سے حراست میں لے کر بھی نامعلوم جگہ منتقل کردیا ۔

دوسری جانب کیچ کے علاقے بلیدہ سے پاکستانی فوج کی حراست سے بازیاب ہونے والے حفیظ بلوچ ولد رحمدل کے جانبحق ہونے کی اطلاع ہے۔لواحقین کے مطابق حفیظ کو 16 ستمبر 2026 کی رات ان کے گھر سے

تحویل میں لے کر لاپتہ کیا گیا تھا۔ 22 ستمبر کی رات انہیں شدید زخمی حالت میں اہل خانہ کے حوالے کیا گیا، تاہم رہائی کے تقریباً ایک گھنٹے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز