Homeخبریںملا سمیع الحق کوامریکہ،بھارت اور عالمی استعمار نے قتل کروایا:دفاع پاکستان کونسل

ملا سمیع الحق کوامریکہ،بھارت اور عالمی استعمار نے قتل کروایا:دفاع پاکستان کونسل

اسلام آباد (ہمگام نیوز ڈیسک) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام مولانا سمیع الحق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ مولانا کی قتل میں بقول ان کے امریکی اوربھارتی سازش کارفرما ہے ،قاتلوں کی گرفتاری حکومت پاکستان پر قرض ہے ۔ مقررین نے کہا کہ ْافغان طالبان اپنے موقف پر قائم رہ کر حکومت کی بجائے امریکہ سے مذاکرات کریں ،ْ امریکہ  افغانستان کی حکومت طالبان کے حوالے کرے۔
گزشتہ روز اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے منعقدہ کانفرنس میں امیر جمعیت علماء اسلام( س )و چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا حامد الحق حقانی، چیف کوآرڈنیٹر دفاع پاکستان کونسل محمد یعقوب شیخ، انصار الامہ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل، مولانا ابو الخیر زبیر، امیر متحدہ جمعیت اہلحدیث سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، عبداللہ حمید گل سمیت دفاع پاکستان کونسل میں شامل مذہبی و سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ ملا سمیع الحق کو بقول ان کے امریکہ،بھارت اور عالمی استعمار نے قتل کروایا ،ملا سمیع الحق کو افغان طالبان حمایت کی بنا پر سزا دی گئی ہے،انھوں نے کہا کہ ملا سمیع الحق کی ہلاکت پاکستانی فوج کے خلاف بھی سازش تھی۔ مقررین نے کہا ملا سمیع الحق کی قتل پاکستان کے خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔انہوں نے سوال کیاکہ حکومت افغانستان، بھارت اور امریکہ سے بات کیوں نہیں کرتی ،اگر مزید لاپرواہی برتی گئی اور کوئی واقعہ ہوا تو پاکستان کے استحکام کو خطرہ لاحق ہوجائے گا ،ان کاکہنا تھاکہ مجھے بھی سیکورٹی خطرات لاحق ہیں۔
مولانا حامد الحق نے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں حکومت طالبان کے حوالے کی جائے اور طالبان صرف امریکہ سے مذاکرات کریں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ریاست مدینہ کے نعرے ہی نہ لگائیں بلکہ اس پر عمل بھی کریں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیشتر مقررین کا کہنا تھا کہ مولانا کا قتل ایک گہری سازش ہے ان کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے ، ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیرنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر کسی کو معلوم کہ مولانا سمیع الحق کو کون رکاوٹ سمجھتا تھا؟ مولانا سمیع الحق نے پاکستان کو سیکولر بننے سے بچایا ،مولانا سمیع الحق کے نظریے نے امریکہ کو افغانستان میں شکست دے دی۔
چیف کو آرڈنیٹر دفاع پاکستان کونسل محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی قتل کو پاکستان کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ،بقول ان کے مولانا سمیع الحق پاکستان کا درد رکھنے والے شخص تھے جنہوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں دفاع پاکستان کونسل کا اتحاد بنا کر مضبوط پیغام دیا ،ہم مولانا سمیع الحق کا مشن جاری رکھیں گے۔ دفاع پاکستان کونسل کے کانفرنس میں مقررین نے کہا ، بھارت کو افغانستان میں کردار دینے کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی ہے، پاکستان کی اسلحہ سازی اور ٹیکنالوجی نے خاطر خواہ ترقی کی ہے۔چیئرمین نوجوانان پاکستان عبد اللہ حمید گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے والی ہے،امریکہ کو افغانستان میں شکست ہوچکی ہے ۔

Exit mobile version