اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںمند : ایف سی نے تین افراد کو خراست کے بعد لاپتہ...

مند : ایف سی نے تین افراد کو خراست کے بعد لاپتہ کیا

مند (ہمگام نیوز) مند کے علاقے گواک میں پاکستانی قبضہ گیر ایف سی اور ریاستی خفیہ اداروں نے آپریشن کے دوران تین بلوچ فرزندوں کو حراست کے بعد لاپتہ کرلیا. یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی قبضہ گیر فورسز کے گواک مند شکاری مراد جان ولد گل محمد کے گھر کو محاصرہ میں لے کر چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی اور گھروں میں توڑ پھوڑ کرکے قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے. جبکہ تین بلوچ فرزندوں کو حراست کے بعد نامعلوم مقام منتقل کرلیا جن میں عطاءاللہ ولد میار، حیدر ولد شاھمیر اور مندو ولد سلیم شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز