قلات (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قلات کی تحصیل منگچر تلاری ڈھور ندی سے ایک نامعلوم خاتوں کی باقیات ملی ہیں ۔
جنھیں قتل کرنے بعد ندی کنارے دفنا دی گی تھی ۔مقامی لوگوں کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کی سبب ندی میں تغیانی آنے کی سبب اسکی باقیات مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے ملی ہیں ۔
جہاں اسکی ہڈیاں ،دوپٹہ بنگڑیاں اور سر کے بال بھی موجود ہیں ۔
ڈیرہ بگٹی: بجلی کا کرنٹ لگنے سے محمد جان ولد حضورخان ھلاک ہواہے ۔
بتایا جارہاہے کہ مزکورہ نوجوان اپنے گھر کی چھت پر ٹیلیفون کا تار ٹھیک کر رہاتھا کہ کرنٹ لگ گئی۔
لسبیلہ کی سب تحصیل لیاری کے علاقے ناکھٹی کے وڈیرہ محمد حسن گوٹھ میں شدید تیز طوفانی بارش آسمانی بجلی گرنے سے امام بخش نامی شخص کے دس بکریاں ہلاک ہوگئیں ۔