قلات ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ منگچر میں گزشتہ روز سے جاری فوج کشی کے دوران پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارتے ہوئے مختلف مقامات سے متعدد افراد کو تشدد کے بعد جبری لاپتہ کردیا ۔
قلات کے علاقہ منگچر سے اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے گزشتہ روز سے شہر کے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے چھاپے مارے اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران 20 سے زائد شہریوں کو حراست میں لیکر اپنے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، جس کے بعد سے وہ ابتک منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔
آپ کو یاد ہے گذشتہ روز مستونگ سے پاکستانی فورسز نے ماں کو تین بچوں سمیت جبکہ دیگر دو افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے جبکہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں گزشتہ رو ز سے کرفیو نافذ کرتے ہوئے آپریشن کا آغاز کردیا تھا۔


