پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںمنگچر : نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

منگچر : نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

قلات(ہمگام نیوز) قلات کے علاقے خالق آباد منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا قلات لیویز کے مطابق گزشتہ روز منگچر کے علاقے سور جمندزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے علی اکبر نامیں شخص کو شدید زخمی کر دیا جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہو گیا ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملتے ہی خالق آباد لیویز موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا خالق آباد لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز