پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںلاپتہ بلوچ اسیران شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2288دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2288دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )لاپتہ بلوچ اسیران شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2288دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے سنیئر عہدیدار ڈاکٹر عبداللہ اپنے ساتھیوں سمیت لاپتہ بلوچ سایران شہداے کے لوٓحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعان کا یقین دلا کر انہوں نے کہاکہ ن خطوں میں اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں جمہوریت کی بالادستی اور انسانی حقوق کی پاسداری کے نام پر انتہائی سرگرم ہیں لیکن بلوچ قوم کر درپیش نسل کشی جیسے جنگی جرائم دہرا معیار اختیار کیا جارہاہے لاپتہ بلوچ اسیران اور آئے روز ان کی مسخ شدہ لاشیں کی صورت میں بازیابی یا برآمد گی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف اور اپنے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے متاثرہ لواحقین بوڑھے بچے اور خواتین سمیت کوئٹہ تا کراچی اور اسلام آباد ہزاروں کلومیٹر طویل ترین پیدل لانگ مار چ کرکے پوری دنیا کو حیران کردیا۔ ماما قدیر بلوچ نے کہاکہ مضبوط اقوام متحدہ محکوم اقوام نہیں بلکہ طاقتور نو آبادیاتی اور ان کی بالادستی حکمران قوتوں کا نمائندہ اتحاد ہے جو آخری تجز ے میں انہی سامراجی قوتوں کے محکوم اقوام کی سرزمین اور وسائل پر قبضے کو دوام بخشے کے عمل میں برابر شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز