کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان کے علاقے موسی خیل میں قطری شہزادے کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی پر معمور پولیس آفیسر مجید دستی اور دو اور پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوے۔ جنکو قریبی ہوسپٹل لے جایا گیا۔ تاہم اس حملے میں قطری شہزادے محفوظ رہے۔ عرب شہزادے نایاب پرندوں کا شکار کھیلنے بلوچستان آتے ہیں۔ کچھ عرصے پہلے پنجگور کے علاقے گچک میں متحدہ عرب امارات کے شیخوں کے قافلے پر حملہ ہوا تھا۔