Homeخبریںمیرجاوہ میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے تین بلوچ شہریوں کو گرفتار...

میرجاوہ میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے تین بلوچ شہریوں کو گرفتار کرلیا

میرجاوہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز اتوار مغربی مقبوضہ بلوچستان میرجاوہ شہر سے قابض ایرانی آرمی نے ایک زخمی سمیت تین بلوچ شہریوں کو گرفتار کیا۔
ان شہریوں کی شناخت یاسین براہوئی ولد رشید، عبدالصمد ریگی ولد خداداد اور عاشق اللہ براہوئی بتائی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ان شہریوں کو میرجاوہ شہر کے مختلف مقامات سے الگ الگ گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ عبدالصمد زاہدان میں 30 ستمبر بروز جمعہ ایرانی حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران فوج اور سیکورٹی فورسز کی جانب براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے اور اس وقت سے گرفتاری کے لمحے تک دارالشفا ہسپتا میں تھے ـ
قابضسیکیورٹی فورسز نے ہسپتال پر چھاپہ مار کر عبدالصمد کو ہسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ گرفتار افراد کو دزاپ (زاہدان) منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی حالت کے بارے میں اطلاع موصول نہیں ہوئی ـ

Exit mobile version