Home خبریں میرے خلاف ریڈ وارنٹ پاکستانی حکمرانوں کی حواس باختگی کی نشانی ہے:...

میرے خلاف ریڈ وارنٹ پاکستانی حکمرانوں کی حواس باختگی کی نشانی ہے: براہمدغ بگٹی

0

جنیوا (ہمگام  نیوز)بلوچ رہنما اور بی آر پی کے سربراہ نواب براہمدغ بگٹی نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ان کے اور پارٹی کے دیگر رہنماؤ کے ریڈ وارنٹ کے اجرا پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے میرے اور پارٹی رہنما کے خلاف ریڈر وارنٹ کے اجرا کی منظوری سے یہ صاف واضع ہوگیا ہے کہ پاکستانی ریاست ہماری جمہوری جدوجہد سے مکمل طور پر زہنی شکست کھا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف پاکستانی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ مجھے بلوچستان میں عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے وہی دوسرے طرف مزاحمتی عمل کی سربراہی کا الزام بھی مجھ پر عائد کرتی ہے ۔انھونے مزید کہا کہ قبضہ گیر پاکستانی حکومت میرے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے یا پھر ہمارے قوم پر ظلم و بربریت کے ذریعے سے ہمارے جمہوری تحریک کو خاموش یا دبا نہیں سکتا۔ بلکہ دنیا پاکستان، اس کے دوغلے پن اور بلوچستان میں جاری سنگین جنگی جرائم کے متعلق اب بہتر انداز میں جان رہی ہے اور میرے خلاف ریڈ وارنٹ بھی پاکستانی حکمرانوں کے زہنی اخترا کی نشانی ہے، نواب بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ انٹرپول کوئی دہشت گرد گروہ نہیں ہے جسے پاکستان ہماری جہوری جدوجہد کو دبانے کیلئے اسعتمال کریگا بلکہ وہ ایک عالمی زمہ دار ادارہ ہے۔

 

Exit mobile version