Home انٹرنشنل ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان بنگلہ دیش کو ہرا کر پہلی مرتبہ سیمی...

ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان بنگلہ دیش کو ہرا کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں

0

نیویارک(ہمگام نیوز )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت آٹھ رنز سے شکست دے دی اور یوں افغان ٹیم پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جب کہ آسٹریلیا ورلڈکپ سے باہر ہو گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل 26 جون کو جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ کنگسٹن میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔

بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 19 اوورز میں 114 رنز کا ہدف ملا، بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے مطلوبہ ہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا، لیکن بنگال ٹائیگر 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

افغانستان کی جیت کے ساتھ ہی 2021 کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کا سفر ورلڈ کپ میں ختم ہو گیا، جو سپر ایٹ مرحلے میں صرف بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کامیاب رہی تھی، جب کہ آسٹریلیا کو افغانستان اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Exit mobile version