Homeخبریںنائجیریا: دو برس قبل اغوا کی گئی لڑکیوں میں سے ایک بازیاب

نائجیریا: دو برس قبل اغوا کی گئی لڑکیوں میں سے ایک بازیاب

نائجیریا (ہمگام نیوز)افریقی ملک نائجیریا میں بوکوحرام کے انتہا پسندوں نے دو برس قبل دو سے زائد لڑکیاں اغوا کر لی تھیں۔ ان میں سے ایک حاملہ لڑکی کے ملنے کی تصدیق والدین کے گروپ اور مقامی حکام نے کر دی ہے۔نائجیریا میں دو برس قبل شدت پسند گروپ بوکوحرام کی طرف سے اغواء کی گئیں 219 لڑکیوں میں سے پہلی لڑکی واپس مل گئی ہے۔ یہ بات بچیوں کے والدین کے ایک ترجمان نے بتائی ہے۔ بوکوحرام نے ان لڑکیوں کو 14 اپریل 2014ء کو چیبوک کے سرحدی قصبے کے ایک بورڈنگ اسکول سے اغواء کیا تھا۔ اغوا کی گئی لڑکیوں کے والدین کی ایسوسی ایشن کی سیکرٹری لاوان زانا نے ٹیلیفون پر تھامسن روئٹرز فاؤنڈیشن کو بتایا کہ لڑکی ایک چھوٹے بچے کو اٹھائے ہوئے ہے۔چیبوک کمیونٹی کے چیرمین ہوسیس سامبیڈو نے بھی لڑکی کی دستیابی کی تصدیق کی ہے۔ اغواء شدہ لڑکی کیمرون کی سرحد کے قریب گھنے جنگلات کے علاقے سامبیسا سے کل منگل، سترہ مئی کو ملی تھی۔ ہوسیس نے اُن حالات کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی، جن میں یہ لڑکی ان جنگلات سے ملی۔ مقامی کمیونٹی کے سربراہ نے بتایا کہ لڑکی کا پورا نام آمنہ علی دراشا ہے اور یہ کُولاکاشا کے مقام سے ملی ہے، جو جنگل کے شروع ہونے کی بیرونی حد ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فوجی حکام لڑکی کو اپنی تحویل میں لے کر دامبوا ملٹری مرکز لے گئے ہیں۔ اغوا کے وقت لڑکی سترہ برس کی تھی۔

Exit mobile version