Homeخبریںنام نہاد اسلامی ریاست نے رمضان میں بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھےہوئے...

نام نہاد اسلامی ریاست نے رمضان میں بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھےہوئے ہے.بی آر پی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا ہے کہ نام نہاد اسلامی ریاست نے رمضان کے ماہ مبارک میں بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے گزشتہ روز پنجگور میں چتکان کے علاقے میں حاجی رحیم بخش بلوچ نامی ایک شریف النفس انسان کو نماز سے گھر جاتے ہوئے ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا جس کا کسی بھی سیاسی نہ مزاحمتی تنظیم سے تعلق تھا خود کو اسلام کا سفیر کہنے والی ریاست اسلامی اور انسانی حقوق کی دھجیا ں اڑا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سوئی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے جنگی ہیلی کاپٹروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خود و ہراس پیدا ہو گیا ہے اور علاقے میں بڑے پیمانہ کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور ہزاروں کی تعداد میں جبری طور پر گمشدہ بلوچ کارکنان کی بازیابی کے لیے کردار ادا کریں۔

Exit mobile version