Homeخبریںناگاؤ، جوہان، دلبند و اسپلنجی میں قابض پاکستانی فوج کی طرف سے...

ناگاؤ، جوہان، دلبند و اسپلنجی میں قابض پاکستانی فوج کی طرف سے بربریت جاری

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کی بربریت، کئی علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے شیلنگ جاری۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ناگاؤ، اسپلنجی، دلبند و جوہان کے پہاڑی علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کے 8 گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ و بمباری شروع کردی، ذرائع کے مطابق دوران بربریت بلوچ سرمچاروں کی طرف سے قابض فوج پر جوابی حملہ کیا گیا جس سے دو ہیلی کاپٹروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق اس وقت بڑی تعداد میں زمینی فوج مذکورہ علاقوں میں داخل ہوچکی ہے، اور منگچر و مستونگ کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

Exit mobile version