Homeخبریںنساؤ مائی دربار میں فوجی مقاصد کیلئے تعمیر کی گئی عمارت کو...

نساؤ مائی دربار میں فوجی مقاصد کیلئے تعمیر کی گئی عمارت کو دھماکے سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ اپنے جاری کردہ آفیشل پریس ریلیز میں بتایا کہ گزشتہ شب بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے نساؤ میں ایک غیرگنجان آباد علاقے میں تعمیر کی گئی ایک سرکاری عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں سرکاری عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

آزاد بلوچ کے مطابق اس عمارت کو ایک سول ادارے کے بھیس میں قابض ریاست کی بلوچ مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ قابض پاکستانی فورس ایف سی آئندہ کے نام نہاد ریاستی انتخابات کی سکیورٹی کو جواز بنا کر عمارت پر قبضہ کرکے بعد میں اسے ایک مستقل فوجی چوکی میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی تھی جسے ناکام بنایا۔

Exit mobile version